کوئٹہ: نو سالہ بچی سے درندگی، ملزم گرفتار

Dec 01, 2021 | 10:06:AM
کوئٹہ میں نو سالہ بچی سے درندگی، فائل فوٹو
کیپشن: کوئٹہ میں نو سالہ بچی سے درندگی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  کوئٹہ کے علاقہ نواں کلی میں درندہ صفت شخص نے 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں زر گل کی 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا کیس رپورٹ ہوا پولیس کے مطابق بچی سے ایری کلی میں زیادتی کی گئی،پولیس سرجن نےمیڈیکل میں  بچی سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانا ت بھی ہیں۔

دوسری جا نب پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی نشان دہی پر چھاپہ مار ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    سکول کے اندر فائرنگ۔۔ 3 طلبا ہلاک،ٹیچر سمیت 6 زخمی