سکول کے اندر فائرنگ۔۔ 3 طلبا ہلاک،ٹیچر سمیت 6 زخمی

Dec 01, 2021 | 08:42:AM
سکول ، اندر، فائرنگ، طلبا ہلاک
کیپشن: سکول کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سکول کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور ٹیچر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ریاست مشی گن میں پیش آیا، فائرنگ ایک طالب علم نے کی۔ہلاک ہونے والوں میں 16 سالہ لڑکا جبکہ 14 اور 17 سالہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا سموگ کےدوران سکول بند کرنے سے متعلق اہم اعلان

واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے سکول کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے 15 سالہ طالبعلم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

مشی گن کے گورنر نے فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار