سکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار

Nov 30, 2021 | 13:16:PM
سکولوں میں درود شریف پڑھانے کی ہدایت
کیپشن: سکول اسمبلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایک اور احسن ترین اقدام۔ پنجاب کے سکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طو رپر درود شریف پڑھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو سکولوں میں اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ اسمبلی میں قومی ترانہ سے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف (درود ابراہیمی) پڑھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں۔۔ تمام سکولزطویل مدت کیلئے بند

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ درود شریف کے بے پناہ فضائل ہیں۔ سکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے سے نئی نسل بھی اس فضیلت اور برکت سے فیضیاب ہوگی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے اعزاز ہے۔ بارگاہ رسالتؐ میں درود شریف پیش کرنے سے برکات نازل ہوتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:سبحان اللہ۔۔سکولوں میں اسمبلی کے حوالے سے نیا حکم نامہ آ گیا