ایف آئی اے میں خود احتسابی کا نیا نظام متعارف، اصلاحاتی اقدامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈائریکڑ جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے )رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر ادارے میں اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔ادارے میں خود احتسابی کا نیا نظام متعارف کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن ونگ میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل اکاؤنٹ ایبلٹی قائم کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے افسران کی کارکردگی پر سخت نگرانی ہوگی۔نیا ڈائریکٹوریٹ بدعنوانی کے خلاف خود مختار انکوائری کریگا۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی ممکن ہو گی،اس اقدام کا مقصد ایف آئی اے میں شفافیت، خود احتسابی، اور کارکردگی کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔یہ ڈائریکٹوریٹ کارکردگی، ضابطہ اخلاق کی پابندی اور بدعنوانی کے خلاف مربوط نگرانی کا نظام فراہم کرے گا۔زون کی سطح پر ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈی جی بھی احتساب کے لیے بااختیار ہونگے،اس نئے نظام سے ادارے کے اندر احتساب کا کلچر فروغ پائے گا،ایف آئی اے میں شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کو فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان نے پہلی مرتبہ بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ جیت لیا