اسلام آباد ایکسپریس کو حادثہ،6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،25 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آگیا، بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 25 مسافر زخمی ہوگئے، وزیرریلوے نے رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپریس ٹرین کو کالاشاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا، ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جن میں سے 3 مکمل طور پر الٹ گئیں۔
راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں کالا شاہ کاکو کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہوئے۔
حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، اور گرین لائن اور ریل کاروں سمیت متعدد ریل گاڑیاں روک دی گئیں۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیمیں تاحال حادثے کے مقام پر نہیں پہنچ سکیں۔
حادثے کے بعد مسافر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،واقعہ کے وقت ٹرین لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کیساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی اوربہت بڑا موقع ہے؛گوہراعجاز