امریکہ کیساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی اوربہت بڑا موقع ہے؛گوہراعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،یہ ڈیل ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔
سابق نگران وزیر نے ٹویٹر(ایکس) پر جاری اپنے بیان میں امریکہ کے ساتھ کامیاب تجارتی معاہدہ کرنے پر لکھا’’ویلڈن ٹیم پاکستان !‘‘
گوہر اعجازنے امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیل ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے،انہوں نے کہاکہ امریکہ نے پاکستان کو ٹیرف میں 10 فیصد کی رعایت دی ہے،امریکہ نے پاکستان پر ٹیرف 29 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے امریکہ پاکستان کے ٹیرف میں مزید کمی کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد ٹیرف سے مقابلے کی فضاء قائم ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مسابقتی ممالک پر امریکہ نے زیادہ ٹیرف عائد کیا ہے،پاکستان کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیئے،برآمدات پر مبنی معیشت کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں،پاکستان پر بھارت،سری لنکا کے مقابلے میں کم ٹیرف لگایا گیا ہے۔
گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر بنگلہ دیش اور ویتنام کے مقابلے میں بھی کم ٹیرف لگا ہے،اس طرح کے مواقع تاریخ میں بہت کم ملتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں مسلسل آٹھویں روز کمی،روپے کی قدر میں بہتری