مہنگے کپڑے اور لگژری گاڑیاں: حرا مانی نے مداحوں کوخوشی کا راز بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کےنام اپنے پیغام میں خوشی کارازبتادیا۔
حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور لگژری گاڑیوں سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، جب میرے پاس خود یہ سب چیزیں آئیں تو پتا چلا کہ اصل خوشی کس چیز میں ہے۔
حرا مانی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں جو صرف چھوٹی موٹی چیزوں میں خوش رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان قربتیں،افواہوں نے زورپکڑلیا
اداکارہ حرامانی اس سے قبل بھی کئی بارکہہ چکی ہیں کہ انہیں جھولا جھولنے، گلی میں کھیلنے اور بارش میں نہانے میں خوشی محسوس ہوتی ہے کیونکہ اصل زندگی یہی ہے۔