آفریدی کی سلمان آغاسے بدتمیزی کی خبریں، پی سی بی کی تردید ،مقدمات درج ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شاہین شاہ آفریدی کا سلمان علی آغاسے دوران پریکٹس بدتمیزی کا معاملہ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سخت الفاظ میں تردید کردی۔
پی سی بی کے مطابق سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا کے درمیان تنازعات سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا یا کوچنگ اسٹاف سے متعلق کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی افواہیں قومی ٹیم میں انتشار کی کوشش ہے، کردار کشی کی مہم چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔پی سی بی سائبر کرائم اور ہتک عزت کے تحت مقدمات دائر کرے گا۔ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے یکم اگست 2025 سے دوبارہ کھلیں گے، اعلامیہ جاری