جھولا الٹا چلنے لگا ، درجنوں افراد پھنس گئے

Aug 01, 2023 | 15:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا میں تفریح کی غرض سے جھولے میں بیٹھنے والوں کو تفریح مہنگی پڑ گئی۔ امیوزمنٹ پارک میں جھولا الٹی سمت چلنے سے درجنوں افراد پھنس گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے ایک امیوزمنٹ پارک میں جھولا سیدھا چلتے چلتے اچانک الٹی سمت میں چلنے لگا۔ جھولا مسلسل 10 منٹ الٹا چلتا رہا اور اس دوران جھولے کے گرد موجود افراد ویڈیوز بناتے رہے۔

مزید پڑھیں:  ’ جنگیں مسائل کا حل نہیں‘وزیراعظم کی ایک بار پھر بھارت کو امن کی پیشکش

حکام کا کہنا ہے جھولے میں تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جسے دور کردیا گیا ہے۔ جھولا الٹا چلنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ جھولا الٹا چلنے پر عوامی تنقید کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔