جنگیں مسائل کا حل نہیں:وزیراعظم،بھارت کو پھرمذاکرات کی پیشکش

Aug 01, 2023 | 15:38:PM
 جنگیں مسائل کا حل نہیں:وزیراعظم،بھارت کو پھرمذاکرات کی پیشکش
کیپشن: وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف (فائل فوٹو)
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔کہتے ہیں کہ تنازعات کے پُرامن حل پر یقین رکھتے ہیں،  جنگیں مسائل کا حل نہیں، بات چیت سے آگے بڑھا جاسکتا ہے اور ہمیں اپنے وسائل عوامی مفاد پر خرچ کرنا ہیں۔

اسلام آباد میں منرل سمٹ سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ  پاکستان اپنے ہمسائے سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ ہمسایہ بھی سنجیدہ معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے پر تیار ہو۔ پاکستان امریکا سے بھی باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر بہترین تعلقات چاہتا ہے، امریکا سے ایسے تعلقات نہیں چاہتے جس میں ایک دوسرے کو دھوکا دینے کی کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ بھی ملکی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے  اور  تھر کول دنیا میں کوئلے کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ کیا ہم کسی کارٹیل یا سیاسی وجوہات کی بنا پر تذبذب کا شکار تھے، کرپشن بھی ترقی میں بڑی رکاوٹ بنی، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیاگیا اور نیب بھی لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتا رہا، مسائل کا غیر روایتی حل دینے والے لوگ بھی نیب کا شکار ہوگئے، باتیں بہت ہوگئیں، اب اپنے عمل سے ترقی کے اہداف حاصل کرنے ہیں۔

ضرور پڑھیں:وزیر خزانہ کا عوام کو جھٹکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے تمام اداروں کے ساتھ مل کرایس آئی ایف سی کے قیام کو یقینی بنایا،حال ہی میں قائم کی گئی سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا قیام تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ذرا اپنے ملک پر نظر تو ڈالیں ، برف پوش پہاڑوں سے لے کر صحرائوں کی وسعت تک ، ساحلی پٹی سے میدانی علاقوں تک۔ اس سر زمین میں کیا کچھ نہیں ہے،امن اور خوشحالی کے راستے پہ گامزن رہنا ہی استقامت ہے،معدنیاتی پروجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں۔