وین اور بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Aug 01, 2023 | 11:36:AM
 بارکھان کے علاقے راڑاشم کے قریب وین اور بس میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بارکھان کے علاقے رکھنی راڑاشم کے قریب وین اور بس میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

بارکھان راڑاشم بزدار پٹرول پمپ کے قریب ڈالے اور ڈائیو کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا۔ ڈالے میں سوار 6 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

ایس ایچ او کے مطابق  حادثہ میں مرنے والوں میں 2 پٹھان جبکہ 4 سرائیکی تھے، ڈائیو کوئٹہ سے ملتان جارہی تھی. 

مزید پڑھیں:  ڈرائیور کی اونگھ نے ایک شخص کو ابدی نیند سلادیا

زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بارکھان راڑاشم موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے اطلاع اور ہسپتال تک رسائی میں بھی تاخیر ہوئی۔