پٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان 

Aug 01, 2022 | 18:32:PM
اوگرا، اگست، ایل پی جی، قیمت میں کمی کا اعلان،
کیپشن: ایل پی جی سلنڈر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اوگرا نے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے۔اس کمی کے بعد ایل پی جی کی ایک کلو گرام کی نئی قیمت 217 روپے 92 پیسے ہو گئی۔
قیمت میں کمی کے نتیجے میں ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو کے گھریلو سلنڈر پر 29 روپے 56 پیسے کم ہو گئے۔اوگرا کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 571 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہو گا۔
واضح ہے کہ جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 600 روپے 97 پیسے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت نے خاموشی توڑ دی