پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے،اشرف چودھری

 مزدور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب

Apr 01, 2026 | 17:06:PM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے،اشرف چودھری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) )پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔

حکومتی اعلانات کے مطابق حکومت کے پاس پٹرول کے وافر ذخائر موجود ہیں جو کئی ماہ تک چل سکتے ہیں اور حکومت کے پاس جو پٹرول موجود ہے وہ پرانی قیمتوں پر خریدا گیا ہے،اس لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں لیبرونگ پنجاب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

محمد اشرف چوہدری نے حکومت کی طرف سے صوبوں کی مخالفت کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن سے مزدور اور دیہاڑی دا ر طبقہ متاثر ہوسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں معاشی طور پر کمزور طبقہ کو ریلیف دینے کی اقدامات کیے جائیں مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکی خوشحالی و ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :  مشرق وسطی کی صورتحال کے آنے والے دنوں میں منفی اثرات سامنے آئیں گے؛راجہ وسیم حسن