سونامزید  15 ہزار 300 روپے مہنگا،اب فی تولہ کتنے کاملے گا؟

Apr 01, 2026 | 13:23:PM
سونامزید  15 ہزار 300 روپے مہنگا،اب فی تولہ کتنے کاملے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 153 ڈالر مہنگاہوکر 4713 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 15 ہزار 300 روپے مہنگاہوکر 4 لاکھ 94 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا ۔
دس گرام سونا 13117 روپے مہنگاہونے کے بعد4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے کاہوگیاہے۔
 ایک تولہ چاندی 200 روپے مہنگی ہوکر 7984 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرکشش نمبروں کی قیمت میں اضافہ،لیفٹ اوور نمبرز کی دوبارہ نیلامی کافیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی ملک بھر میں 24قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 78 ہزار 762روپے ہوگئی تھی جبکہ  فی تولہ چاندی کی قیمت میں 260 روپے کا اضافہ ہواتھا۔