ای ٹیکسی اسکیم؛ 380 امیدواروں نے ڈاؤن پیمنٹ جمع کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( راؤدلشادحسین )پنجاب حکومت کی ماحول دوست ای ٹیکسی اسکیم کے لیے اپلائی کرنے والے 380 امیدواروں نے ڈاؤن پیمنٹ جمع کرادی۔
پنجاب حکومت کی ای ٹیکسی اسکیم کیلئے مجموعی طور 3لاکھ 50ہزار سے زائد امیدواروں نے اپلائی کیاہے،قرعہ اندازی کے بعد ای ٹیکسی اسکیم کے لیے 11سو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیاگیاجن میں سے 380 امیدواروں نے ڈاؤن پیمنٹ جمع کرادی۔
بلال اکبرخان کاکہناہے کہ کوالیفائی کرنے والے تمام امیدواروں سے ڈاؤن پیمنٹ کی ادائیگی کے لیے رابطہ کیاجارہاہے ،پنجاب حکومت نے 6 ارب کی سبسڈی سے گیارہ سو ای ٹیکسیز فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی کی ہے،ای ٹیکسی اسکیم کے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل تقریباً مکمل کیاجاچکا ہے۔
بلال اکبر خان کے مطابق ڈاؤن پیمنٹ جمع کرانےوالے امیدواروں کو بہت جلدگاڑیاں ڈلیور کردی جائیں گی ،ای ٹیکسی اسکیم میں کارپوریٹ سیکٹر، خواتین اور پروفیشنل ڈرائیورز کو ترجیح دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:اپنی چھت اپنا گھر اسکیم؛ سستے گھروں کا خواب تاخیر کا شکارہوگیا
بلال اکبر خان کے مطابق ای ٹیکسی اسکیم میں کم از کم ڈاؤن پیمنٹ 6لاکھ , 50ہزار جبکہ زیادہ سے 8لاکھ 50ہزار ہے۔