اپنی چھت اپنا گھر اسکیم؛  سستے گھروں کا خواب تاخیر کا شکارہوگیا

25 ارب مالیت کا قرض تاحال نہیں مل سکا، فلیگ شپ منصوبے کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی

Apr 01, 2026 | 11:25:AM
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم؛  سستے گھروں کا خواب تاخیر کا شکارہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے)حکام کی غفلت یا نظام کی کمزوری؟ سستے گھروں کا خواب تاخیر کا شکارہوگیا۔
اہداف پورے نہ ہونے پر منصوبے کا قرض رک گیااوراپنی چھت اپنا گھر اسکیم کو 25 ارب روپے مالیت کا قرض تاحال نہ مل سکا۔
دستاویزات کے مطابق اہداف کی تکمیل پر ورلڈ بینک کی جانب سے 90 ملین ڈالر جاری نہ ہو سکے،جس کے باعث حکومت کے فلیگ شپ منصوبے کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی،زمین کی عدم دستیابی اور ماحولیاتی منظوریوں میں تاخیر سے منصوبے کی رفتار متاثر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس؛ فلک جاوید نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی
دستاویزات کے مطابق پھاٹا کی محدود ادارہ جاتی صلاحیت منصوبے کی تکمیل میں بڑی رکاوٹ ہے،2024 میں 44 ملین ڈالر ڈی ایل آر سسٹم کے تحت تاحال نہ مل سکے  اوررواں مالی سال میں بھی ڈی ایل آر سسٹم کے تحت 52 ملین ڈالر واجب الادا ہیں۔