اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس؛ فلک جاوید نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی

Apr 01, 2026 | 10:58:AM
اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس؛ فلک جاوید نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
فلک جاوید نے جیل سے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی جس میں استدعاکی گئی ہے کہ تفتیش مکمل ہو گئی ہے ملزمہ کو ضمانت پر رہائی دی جائے ۔
ملزمہ فلک جاوید اس مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے،ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر زمان پارک میں حملے میں ملوث ہے ۔
 تفتیشی افسرکے مطابق ملزمہ سے پیٹرول بم برآمد ہوا،اسلام آباد پولیس طلبی سمن کی تعمیل کیلئے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ آئی تھی،مشتعل کارکنان نے پیٹرول بم پھینکے اور پولیس افسران کو زخمی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عارضی جنگ بندی نہیں،خطے میں دشمنی کے خاتمے کو قبول کریں گے،عباس عراقچی

اسلام آبادپولیس پر حملے کاتھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے۔