کھیل کھیل میں گڑیا کا جنازہ، غزہ کے بچوں کی درد بھری ویڈیو نے دنیا کو جھنجھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)غزہ سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل پگھلادیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کیمپ میں موجود معصوم بچے اپنی گڑیا کے ساتھ کھیل رہے ہیں جب کہ کھیل کے دوران بچے اپنی گڑیا کو اسٹریچر پر رکھ کر جنازے کی نقل کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کھیل اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ بچے کس قدر ذہنی اور جذباتی طور پر متاثر ہو چکے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔