21 روزہ تعطیلات کے بعدتعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے 

Apr 01, 2026 | 09:04:AM
 21 روزہ تعطیلات کے بعدتعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شیخ ،جنیدریاض،رابیل سدید) تعلیمی ادارے پٹرولیم بحران کی وجہ سے کئی روز تک بند رہنے کے بعد آج  دوبارہ کھل گئے۔ 
پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں فزیکل حاضری کے ساتھ بحال ہو گئی ہیں،پرائیوٹ سکول صبح 8 بجے شروع ہوئے ہیں جبکہ سرکاری سکولوں کے اوقات کار صبح 8:45 بجے سے 1:30 بجے تک ہیں۔
  اساتذہ کے لیے حاضری کا وقت 8:30 مقرر کیا گیا ہے اور چھٹی 2 بجے ہوگی۔ 
تعلیمی ادارے 10 مارچ سے تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے اور 21 روزہ تعطیلات کے بعدآج سے دوبارہ کھل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا
سندھ میں بھی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں،طلبہ نئے معمول کے مطابق سکول پہنچ گئے ہیں،آج سے پیر تا جمعہ کلاسز کا باقاعدہ آغازہوگیاہے۔ہفتہ اور اتوار کو تعطیل برقرار رہے گی،فیصلہ آج سے سرکاری و نجی سکولز پر نافذہوگا،محکمہ سکول تعلیم کا نوٹیفکیشن آج سے مؤثرہوگیاہے۔

 کالجز بھی آج سے کھل گئے ہیں اورپیر سے جمعہ کے روز تک کلاسز جاری رہیں گی، ہفتہ اور اتوار کو کالجز میں چھٹی ہوگی۔