کرسی پر جھگڑا، آفس ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی

Apr 01, 2023 | 09:45:AM
بھارت میں دفتر کی کرسی پر بیٹھنے کے جھگڑے میں آفس ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں دفتر  کی کرسی پر بیٹھنے کے جھگڑے میں آفس ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی۔

غیر ملکی خبر میڈیا کے  مطابق بھارتی شہر گورگرام کی ایک کمپنی کے دفتر میں کام کرنے والے 2 ملازمین کے درمیان کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا جس نے اتنی شدت اختیار کر لی کہ ایک نے دوسرے ساتھی کو گولی ہی مار دی۔

جس پر أسے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخمی ورکر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جسے گرفتار کرنے کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بریانی بھرے سموسہ کی تصاویر،سوشل میڈیا پر وائرل

معاملے پر زخمی ورکر نے بیان دیا کہ ایک روز قبل دفتر کا ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ملزم سے کرسی کے معاملے پر بحث ہوئی تھی اور اگلے روز ملزم نے دفتر سے نکلتے ہی اسے گولی مار دی۔

یاد رہے کہ احتیاط ضروری ہے۔