بیٹے کی لاش 4سال تک کیوں چھپائے رکھی؟باپ گرفتار

Apr 01, 2022 | 08:54:AM
بیٹے کی لاش 4سال چھپائے رکھی، فائل فوٹو
کیپشن: بیٹے کی لاش 4سال چھپائے رکھی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں بیٹے کی لاش کو 4 سال تک چھپا کر رکھنےپر باپ گرفتار ، ملزم اور خاندان کے دیگر افراد سے تفتیش شروع ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل خراش واقعہ ٹیکساس کے شہر بوسٹن میں پیش آیا جہاں والد نے بیٹے کی موت کے بعد اس کی لاش کو کچن میں چھپا رکھا تھا،پولیس کی کارروائی کے دوران انسانی باقیات ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ میک مائیکل نامی ملزم کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا جس کے قبصے سے چار سالہ پرانی لاش ملی جو باقیات کی شکل میں ہے، ابتدائی تفتیش سے پتا چلا کہ متوفی کی موت 2018 میں ہوئی تھی۔

بوسٹن پولیس کی تحقیقات کے دوران باپ نے اعتراف بھی کرلیا کہ اس نے مرنے کے بعد بیٹے کی لاش کو چھپا رکھی تھی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ملزم نے یہ قدم کیوں اٹھایا تھا۔مرنے والے نوجوان کی شناخت جیسن میک مائیکل سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ مزید حقائق اور موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے باقیات کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ گھر کے دیگر افراد سے تفتیش بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا وائرس۔ این سی او سی کا آج آخری دن