با بر اعظم کےلئے کوہلی کی جگہ ٹاپ رینکنگ میں آنے کا سنہری موقع

Apr 01, 2021 | 22:22:PM
 با بر اعظم کےلئے کوہلی کی جگہ ٹاپ رینکنگ میں آنے کا سنہری موقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کپتان بابر اعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں بلے بازوں کی ٹاپ رینکنگ ویرات کوہلی سے چھیننے کا موقع آگیا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے دوران بہتر بلے بازی نہ کرسکنے پر ویرات کوہلی کے رینکنگ پوائنٹس میں کمی ہوئی تاہم وہ ابھی بھی پہلے نمبر پر ہیں مگر ان کا بابر اعظم سے فاصلہ صرف 20 پوائنٹس کا رہ گیا ہے۔ون دے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بابر اعظم کے اس وقت ریٹنگ پوائنٹس 837 اور وہ کوہلی 857 ہیں۔ تیسرے نمبر پر موجودروہت شرما کے پوائنٹس کی تعداد 825 ہے۔
دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بہتربلے بازی کا مظاہرہ کرکے نمبر ون رینکنگ حاصل کرنے کا بابر اعظم کے پاس نادر موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرے کملی والے۔۔نور بخاری کی نعت آتے ہی مقبول ہوگئی