میرے کملی والے۔۔نور بخاری کی نعت آتے ہی مقبول ہوگئی

Apr 01, 2021 | 21:00:PM
 میرے کملی والے۔۔نور بخاری کی نعت آتے ہی مقبول ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی نعت میرے کملی والے آتے ہی مقبول ہوگئی۔

نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے نعتیہ کلام کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے کملی والے میری پہلی نعت ہے جسے میں نے بہت محبت اور حب سے رسول اکرم کی محبت میں لکھا ہے۔ میرے یوٹیوب چینل پر  نعت سنیں اور اپنا ردعمل دیں، جج نہ کریں کیونکہ میں کوئی نعت خواں نہیں۔

یاد رہے کہ نور بخاری کے حوالے سے گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ سرکاری ٹیلی ویژن پر رمضان سے قبل آمدِ رمضان کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر باضابطہ واپسی کررہی ہیں۔ نور بخاری نے ستمبر 2017 میں اپنی چوتھی شادی خلع پر ختم ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Noor (@realnoorbukhari)

یہ بھی پڑھیں:ماورہ حسین ایسی بھی ہیں؟۔۔تصویریں وائرل