کراچی میں ای ٹریفک چالان کی شفافیت کی پول کھل گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی ٹریفک پولیس نے حیدرآباد کے شہری کو غلط E چالان بھیج دیا، حیدرآباد کے علاقےلطیف آباد کے رہائشی سیف اللہ نامی شخص کو گھر پر چالان موصول ہوا۔
شہری سیف اللہ خان نے موقف اپنایا کہ چالان میں پرنٹ شدہ گاڑی کی تصویر اور نمبر پلیٹ میری گاڑی کی نہیں ہے۔
انھوں نے بتایا کہ چالان میں درج لائسنس پلیٹ نمبر میری گاڑی کا ضرور ہے، مجھے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر دس ہزار روپے کا چالان موصول ہوا۔
سیف اللہ نے بتایا کہ جس تاریخ پر چالان کیا گیا، اس دن میری گاڑی حیدرآباد میں ہی موجود رہی، ناں ہی میری گاڑی کراچی گئی اور ناں ہی کوئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی،میری گاڑی کا ماڈل اور نمبر پلیٹ ہی الگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کی تیاری تیز کردی گئی