امتحانات سے غیر تجربہ کار نگران عملہ فارغ کرنے کا فیصلہ
اب امتحانی ڈیوٹیاں صرف تربیت یافتہ عملہ دے گا، 5 ہزار روپے تک یومیہ معاوضہ ملے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض )امتحانات سے غیر تجربہ کار نگران عملہ فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
انٹر اور میٹرک امتحانات میں ڈیوٹیاں دینے والا پرانا نگران عملہ فارغ کرکے اب امتحانی ڈیوٹیاں صرف تربیت یافتہ عملہ ہی دے سکے گا۔
امتحانات کیلئے اساتذہ کو نگرانی کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی،تربیت یافتہ نگران عملے کو 5 ہزار روپے تک یومیہ معاوضہ دیا جائے گا،امتحانی ڈیوٹی دینے کیلئے ٹریننگ کورس مکمل لازمی کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کےلئے معطل
واضح رہے کہ لاہوربورڈکے تحت ہونےوالے میٹرک اورانٹرکے امتحانات میں سالانہ 10 ہزارسے زائد اساتذہ ڈیوٹیاں سرانجام دیتےہیں۔