اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی قرآن کی خوبصورت تلاوت، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں قرآنِ پاک کی دل سوز تلاوت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی خوبصورت آواز، پُرسکون اندازِ تلاوت اور عاجزی نے صارفین کے دل موہ لیے ہیں۔
یہ ویڈیو الجزیرہ کے ایک پروگرام کے دوران ریکارڈ کی گئی، جہاں جینیفر گراؤٹ نے نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ قرآنِ مجید کی آیات کی تلاوت کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی تلاوت میں روحانیت اور خلوص جھلکتا ہے۔
سب مسلمان اس کو ویلکم کرے ????
— Mohammad Shehzad Khan (@MShehzadSpeaks) October 29, 2025
جینیفر گراؤٹ، ایک امریکی گلوکارہ جنہوں نے گانا چھوڑ کر اسلام قبول کیا، الجزیرہ پر قرآنِ پاک کی تلاوت کر رہی ہیں !!pic.twitter.com/m49Znj3D4c
یاد رہے کہ جینیفر گراؤٹ نے 2013 میں عرب دنیا کے معروف ٹی وی شو ’عربز گاٹ ٹیلنٹ‘ میں شرکت کی تھی۔ عربی زبان نہ جاننے کے باوجود انہوں نے عربی گیت پیش کر کے عرب دنیا میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی۔
بعدازاں انہوں نے اسلام قبول کیا۔ ان کا تعلق امریکا سے ہے مگر انھوں چار سال تک افریقی مسلم ملک مراکش میں رہائش بھی رکھی۔
اپنے قبولِ اسلام کے حوالے سے جینیفر گراؤٹ کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں، بلکہ اسلام نے مجھے چنا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کی تلاوت ایک روحانی تجربہ ہے، جس کے ذریعے انسان خدا کے کلام کو فنکارانہ اور عقیدت بھری کیفیت کے ساتھ محسوس کرتا ہے۔