پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی؟ حتمی فیصلہ  آج ہوگا

Oct 31, 2023 | 12:54:PM
 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی؟ حتمی فیصلہ  آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا ،پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا پھر برقرار رکھنے کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم کریں گے۔

 کئی روز سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبریں زیرگردش ہیں جن کے بارے میں آج حتمی فیصلہ ہو جائے گا، تیل کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھائے جانے کا امکان ہے،اس سے قبل میڈیا میں موجود خبروں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے ۔

 ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 16 روپے کی فی لٹر کمی متوقع ہے،لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی سستا ہوگا،اس حوالے سے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا۔

اوگرا  کا کہنا ہے کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی،سمری پر وزارت پیٹرولیم اور خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس کے بعد انوار الحق کاکڑ  قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنے کا ہو گیا؟اہم خبر آ گئی

 دوسری جانب پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر  یہ  ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے،اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ خام تیل کی گراوٹ میں رکاوٹ نہیں بن رہی،امریکی فیڈریل ریسزرو بینک ،بینک آف انگلینڈ اور بینک آف جاپان نے اجلاس اس ہفتے بلا لیا ہے سرمایہ کار امریکی ریسرز بینک کے شرح سود کے حوالے سے ہونے والے اجلاس پر محتاط ہوگئے ہیں ۔

امریکی خام تیل 3.07 فیصد کمی سے 82.92 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ،لندن برینٹ آئل 2.58 فیصد کمی سے 86.90 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے درآمد بل میں کمی ہوگی ،درآمد بل کم ہونے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا بوجھ کم ہوگا ۔