ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل دوسری شکست: بین آئی پی ایل بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Oct 31, 2021 | 23:27:PM
ٹی 20 ورلڈکپ، مسلسل دوسری شکست
کیپشن: آئی پی ایل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بین آئی پی ایل بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل دوسری شکست کے بعد بین آئی پی ایل بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،بھارتی شائقین ٹیم کی ناقص کارکردگی پر آگ بگولہ ہیں اور ان کی جانب سے آئی پی ایل پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں جبکہ نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ سے شکست کےبعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بڑا اعلان کر دیا