اسلام آباد میں خوفناک حادثہ، تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے4 افرادجاں بحق، 5 زخمی

May 31, 2026 | 09:53:AM
اسلام آباد میں خوفناک حادثہ، تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے4 افرادجاں بحق، 5 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس)اسلام آباد کے علاقہ بہارہ کہو اٹھال چوک میں خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا۔

 تیز رفتار گاڑی دو گاڑیوں اور متعدد موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی، واقعہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی مری سے اسلام آباد آرہی تھی اور ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، جان بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پولی کلینک اور پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت محمد فضل اور عامر کے نام سے ہوئی، دو میتوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کنسرٹ اچانک منسوخ کردیا

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ فرار ہونے والے گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔