راولاکوٹ:بارودی مواد پھٹنے سے دو بھائی مائنز کا شکار،ایک جاں بحق دوسرا زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید مسعود گردیزی) راولا کوٹ میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی ) کے قریب گاوں میں باردی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں2 سگے بھائیوں میں سے ایک جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ ایل او سی کے گاؤں پولس میں بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں عباسپور کے 2 حقیقی بھائی کھیت میں کام کے دوران مائنز کا شکار ہوئے جس میں سے ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکہ، قبائلی رہنما بھائی سمیت شہید