میں چوہدری شجاعت کا متعرف ہو, جو بھی فیصلہ کروں گا مشاورت سے کروں گا، سردار تنویر الیاس

May 31, 2023 | 23:46:PM
میں چوہدری شجاعت کا متعرف ہو, جو بھی فیصلہ کروں گا مشاورت سے کروں گا، سردار تنویر الیاس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے جناح ہاوس دورہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ "میں چوہدری شجاعت کا متعرف ہو, جو بھی فیصلہ کروں گا مشاورت سے کروں گا۔"

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم جموں کشسمیر سردار تنویر الیاس نے آج لاہور جناح ہاوس کا دورہ کیا ،جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جنا ح ہاؤس کی حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " یہ زندہ دلان کا شہر لاہور اس کے ساتھ پاکستان کا دل دھڑکتا ہے، آج جناح ہاؤس کے دورے پر دل دکھی ہوا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ  چوہدری شجاعت سے میرا تعلق سیاست سے مختلف اور احساس شفقت کا ہے میں ان سے ہمیشہ مشاورت کرتا ہوں،میں اور چوہدری سرور پی ٹی آئی میں اکٹھے تھے آج پاکستان مشکل سیاسی گرداب میں ہے جس میں پی ٹی آئی کا بھی کلیدی کردار ہے۔"

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ  عمران خان کی طرح کسی کو مائنس نہیں کرتے، تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت مسائل کا حل کیوں نہیں نکالتے،ہمارے پاس پورا پلان ہے چوہدری سرور کی مشاورت اور چوہدری شجاعت کی رہنمائی میں ملک کو سیاسی گرداب سے نکالیں گے۔

انہوں نے  کہا کہ  میں اپنا فیصلہ اپنے دیگر پارٹی ممبران سے مشاورت کرنے کے بعد کروں گا،میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ میں مسلم لیگ میں شامل ہوں گا اتنا کہا ہے کہ جو بھی فیصلہ کروں گا چوہدری شجاعت کی مشاورت سے کروں گا،میں ہمیشہ سے معترف تھا کہ چوہدری شجاعت بڑا آدمی ہے۔

 سردار تنویر الیاس نے بھی کہا ہے کہ میں آئندہ جو بھی کروں گا وہ چوہدری شجاعت کی مشاورت سے کروں گا۔