مفتاح اسماعیل کے پاکستانی معیشت پر تبصرے، وزیر دفاع نے آڑے ہاتھوں لے لیا

May 31, 2023 | 20:44:PM
مفتاح اسماعیل کے پاکستانی معیشت پر تبصرے، وزیر دفاع نے آڑے ہاتھوں لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پاکستانی معیشت پر تبصرے کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’’محترم برادرم مفتاح اسماعیل جب سے وزارت سے سبکدوش ہوۓ ہیں انکا پاکستان کے معاشی حالات پہ تبصرے سننے کو ملتے ہیں، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں، جماعت انکے علم سے براہ راست استفادہ کر سکتی ہے، انکی قابلیت مسلمہ ہے، لیکن ملک کا معاشی عدم استحکام اسوقت انکے میڈیا پہ نکتہ چینی کا متحمل نہیں ہو سکتا، انکی نکتہ چینی حکومت کیلۓ مفید بھی ہو سکتی ہے اگر وہ بھی جماعت کو اعتماد میں لیں اور اچھے وقت اور رفاقت کو یاد رکھیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: صدر شی جن پنگ نے 100 چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت کی ہے: احسن اقبال

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’’جماعت نے انکو دو دفعہ وزارت خزانہ سے نوازا، انکا وزارت سے ہٹایا جانا کا گلہ تو ہو سکتا ہے مگر پارٹی کوٹارگٹ کرنے کا جواز نہیں ہو سکتا، سیاست میں موسم بدلتے رہتے ہیں اور باوقار سیاسی ورکر سردی وگرمی دونوں کو برداشت کرتے ہیں اور سرخرو ہوتے ہیں، وفاداری جب مشروط ہو تو وہ کاروبارہوتی ہے، معذرت خواہ ہوں سوشل میڈیا کا سہارا مجبوراً لیا کیونکہ نکتہ چینی کا سلسلہ سارا میڈیا کی زینت ہے، جزاک اللہ‘‘۔