یاسر نواز کا اپنی اہلیہ ندایاسر کیلئے منفرد خواہش کا اظہار

May 31, 2023 | 17:44:PM
یاسر نواز کا اپنی اہلیہ ندایاسر کیلئے منفرد خواہش کا اظہار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ادا کار و ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا یاسر کیلئے برقع پہننے اور نقاب کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ 

حال ہی میں شوبز کی مشہور جوڑی ندا یاسر اور یاسر نواز نجی ٹی وی   انٹرٹینمنٹ کے پروگرام میں شریک ہوئے، شو کے میزبان نے  ندا یاسر سے سوال کیا کہ آپ کے شوہر کو کونسے رنگ پسند ہیں؟ جس پر اداکارہ و میزبان ندا نے جواب میں کہا کہ یاسر کو اپنے لئے سیاہ رنگ اور مجھ پر شوخ رنگ پسند ہیں۔یاسر نواز نے اہلیہ کی بات مکمل ہوتے ہی بتایا کہ ویسے تو انہیں ندا پر مذکورہ رنگ بےحد پسند ہیں مگر میں چاہتا ہوں میری بیوی برقعہ پہنیں اور  نقاب کریں۔

یاسر کی اس خواہش کے اظہار پر میزبان  نے ندا سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنے شوہر کے کہنے پر ایسا کریں گی؟ ندا یاسر نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شوہر کیلئے تو نہیں مگر ایسا صرف اللہ کے  لیے کریں گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یاسر نواز نے اہلیہ اور مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کیلئے برقع پہننے اور نقاب کرنے کی تمنا کر ڈالی۔ دونوں شوبز شخصیات ایک نجی ٹی وی پروگرام میں مدعو تھے۔ میزبان نے سوال کیا کہ یاسر نواز کو کیسے رنگ پسند ہیں۔