اکشےکمار کے منفردبیگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

May 31, 2023 | 14:25:PM
 بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کے ایل ای ڈی والے منفرد ڈیجیٹل بیگ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمارکے ایل ای ڈی والے منفرد ڈیجیٹل بیگ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔ 

تفصیلات کےمطابق اداکار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے کندھوں پر ایل ای ڈی ڈسپلے والا بیگ پہنے ہوئے ہیں جس کی مالیت 35000 انڈین روپے بتائی جارہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

اچھوتے اور منفرد ڈیزائن والے بیگ میں دو لال رنگ کی آنکھیں نظر آتی ہیں جو مسلسل وقفے وقفے کے ساتھ حرکت کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایل ای ڈی بیگ واٹر پروف ہے جبکہ اس میں بلوٹوتھ کے ذریعے اسمارٹ فون سے کنیکٹ ہونے کی بھی سہولت ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما نے عمران خان کا ساتھ چھوڑدیا

اکشے کمار ممبئی ائیرپورٹ سے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے بعد واپس آئے تھے جہاں ان کی ویڈیو بنائی گئی۔