سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِ عام پر آگئی

May 31, 2022 | 14:16:PM
سدھو موسے والا،پوسٹمارٹم،رپورٹ
کیپشن: سدھو موسے والا کے والدین کو جوان بیٹے کی موت پر آنسو بہاتے دیکھا جا سکتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) اتوار کے دن قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہارنے والے بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سدھو موسے والا کے والد نے قتل کی اصل وجہ بیان کر دی

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک پینل کی جانب سے تیار کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ اتوار کی شام قتل ہونے والے سدھو موسے والا 2 درجن سے زائد گولیوں کا نشانہ بنے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سدھو موسے والا کے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکار کے جسم سے 25 گولیاں نکالی گئی ہیں جن میں سے کھوپڑی میں لگنے والی گولی ان کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔ پنجاب پولیس کے سربراہ وی کے بھورا کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ قتل ایک گینگ وار کی آپسی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سدھو موسے والے کا قتل کس نے اور کیوں کیا ؟ 

 دوسری جانب بھارتی پنجاب، ضلع منسا کے گاؤں میں سدھو کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور سدھو موسے والا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ ان ویڈیوز میں سدھو موسے والا کی والدہ اور والد کو جوان بیٹے کی موت پر آنسو بہاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 واضح رہے کہ 28 سالہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے لیے تقریباً 8 سے 10 حملہ آوروں کی جانب سے اُن پر 30 سے زیادہ گولیاں برسائی گئیں تھیں، اور اس کے باوجود بھی حملہ آوروں نے اس بات کی تسلی کی کہ کہیں گلوکار زندہ تو نہیں بچ گئے۔