کچھ ایسی باتیں معلوم ہیں جومیڈیا کے سامنے نہیں بتانا چاہتا وقت آنے پر بتاوں گا۔جہانگیر ترین

May 31, 2021 | 22:41:PM
کچھ ایسی باتیں معلوم ہیں جومیڈیا کے سامنے نہیں بتانا چاہتا وقت آنے پر بتاوں گا۔جہانگیر ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ انصاف ملے گا جو اب مل جانا چاہیے۔ انصاف فراہم کیا جائے سیاست نہ کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین کہنا تھا کہ یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ رپورٹ وزیر اعظم کو دی گئی ہے اور وزیر اعظم نے علی ظفر کو تفتیش کے لئے مقرر کیا تھا، امید تھی کہ علی ظفر کی رپورٹ منظر عام پر آجائے گی لیکن نہیں آئی۔
 جہانگیر ترین نے کہا کہ میری کسی حکومتی عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی، اپنا کیس لڑرہے ہیں اور علی ظفر کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ علی ظفر نے کہا تھا رپورٹ مئی میں دوں گا۔ علی ظفر نے اپنی رپورٹ میں جو بھی کہا ہے اس پرایکشن لیا جائے۔
 انہوں نے کہا کہ انصاف فراہم کیا جائے سیاست نہ کی جائے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں اور ہم عبوری ضمانت کے لئے عدالت میں پیش ہوئے لیکن ہمیں ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے۔
 اس سے قبل بینکنگ کورٹ لاہورمیں شوگر ملز اورجعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے جہانگیر ترین،علی ترین،رانا نسیم اور عامر وارث کی حاضری مکمل کی۔
بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فیملیز اور تاجروں کیلئے کویت کے حوالے سے بڑی خبر