بلاول بھٹو کی چودھری یاسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری یاسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری یاسین سے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری عامر یاسین سے بھی ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری یاسین کی صاحبزادی اور چوہدری عامر یاسین کی ہمشیرہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری یاسین کی صاحبزادی اور چوہدری عامر یاسین کی ہمشیرہ کے انتقال پر لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
بلاول بھٹو زرداری کی چوہدری یاسین اور چوہدری عامر یاسین سے تعزیت کے موقع پر میاں خرم منظور وٹو اور میاں عبدالرحمان وٹو بھی موجود تھے ، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، خرم پرویز اشرف ودیگر نے بھی سوگواران سے تعزیت کی۔
یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی میں ملاقات کرا دی گئی