ڈالر کی ویلیو برقرار، پاؤنڈ اور یورو کی ویلیو میں ڈرامائی کمی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) منگل کے روز پاکستان کی کرنسی مارکیٹ امریکی ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔ انٹربینک میں ڈالر کی ویلیو ایک پیسہ کم ہوئی لیکن اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت جو پیر کے روز تھی، وہی آج بھی رہی۔ تاہم آج یورو اور برٹش پاؤنڈ کی ویلیو مین نمایاں گراوٹ آئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی روپرٹ کے مطابق انٹر بینک میں منگل کے روز ڈالر کی ویلیو ایک پیسہ کم ہوئی۔
انٹربینک میں ڈالر 279.16 روپے سے کم ہوکر 279.15 روپے پر بند ہوا۔
مارکیٹ کی رپورٹ
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کی کرنسی مارکیٹ کے متعلق رپورٹ کے مطابق آج مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.22 روپے پر برقرار رہی۔
مارکیٹ میں یورو 96 پیسے سستاہوکر 322.67روپے تک گرگیا ۔
برطانوی پاونڈ 1.28 روپے سستاہوکر 372.02 روپے تک گرگیا
یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 76.85 روپے پر پہنچ گیا۔
سعودی ریال 75روپے پر ہی برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھیئے: کویتی آئل ٹینکر، دبئی کے سویلین، شارجہ کی ٹیلی کام کمپنی ایرانی حملوں سے متاثر