کویتی آئل ٹینکر، دبئی کے سویلین، شارجہ کی ٹیلی کام کمپنی ایرانی حملوں سے متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دبئی کی بندرگاہ پر کویت کے آئل ٹینکر پر جہاز ایرانی میزائل کا حملہ سامنے آیا ہے۔ حملے کا نشانہ بننے والا کویتی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے بہت دور دبئی کی بندرگاہ پر تھا۔ اس کے ساتھ ہی دبئی میں ایرانی میزایل کے ٹکڑے لگنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
کویت کی نیوز ایجنسی (کونا) نے کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کویت کے ایک بڑے تیل بردار جہاز (السالمی) کو آج منگل کو علی الصبح براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ کارپوریشن کے مطابق ایرانی میزائل کا حملہ دبئی کی بندرگاہ پر لنگر اندازی کے دوران کیا گیا، جس سے جہاز کو نقصان پہنچا اور اس پر آگ لگ گئی۔
نیوز ایجنسی نے کارپوریشن کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی میزائل کے حملےکے وقت بڑے سائز کا بحری جہاز تیل سے مکمل بھرا ہوا تھا۔
کویت کے آئل ٹینکر پر میزائل حملے سے آگ لگنے کے بعد دبئی کی بندرگاہ پر گرد و نواح کے پانی میں تیل کے رساؤ کے امکان سے متعلق خبردار کیا گیا ہے۔ روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق مزید بتایا گیا کہ اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ تاحال نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
دبئی کی انتظامیہ نے کویتی آئل ٹینکر کے عملے کو بچا لیا
دوسری جانب دبئی میڈیا آفس نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر تصدیق کی ہے کہ دبئی کے پانیوں میں کویتی آئل ٹینکر سے ڈرون ٹکرانے کے واقعے پر جوابی کارروائی کی گئی اور ٹینکر کے عملے کے تمام 24 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جبکہ کسی کے زخمی ہونے کی تردید کی گئی ہے۔ دبئی میڈیا آفس نے بتایا کہ "بحری فائر فائٹنگ ٹیمیں اس وقت آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہیں"۔ بعد ازاں دفتر نے مطلع کیا کہ آگ پر قابو پا کر اسے بجھا دیا گیا ہے۔
اس واقعے کے بارے میں برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک نامعلوم گولہ لگنے سے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ ادارے نے ٹینکر آپریٹنگ کمپنی کے سکیورٹی افسر کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ جب جہاز کے دائیں حصے پر گولہ لگا، اس وقت وہ دبئی کے شمال مغرب میں 31 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھا۔ اس سے قبل برطانوی میری ٹائم آپریشنز نے بتایا تھا کہ سعودی ساحلوں کے قریب خلیج میں ایک کنٹینر جہاز پر داغے گئے دو دیگر گولے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کویت پر ایرانی حملوں میں ایک انڈین شہری ہلاک، دس کویتی فوجی زخمی
ایران، جو گزشتہ چار ہفتوں سے زائد عرصے سے امریکی اور اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے، حالیہ ہفتوں کے دوران ایسی دھمکیاں دے رہا ہے اور حملے کر رہا ہے جس سے سٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ دبئی اور کویت ایران کے حملوں کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہے ہیں۔
دبئی میں میزائل انترسیپٹ ہونے کے بعد گھر پر ٹکڑے گرنے سے 4 سویلین زخمی
دبئی حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق منگل کی صبح دبئی میں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے میزائل گرانے کے نتیجے میں گرنے والے "ٹکرے" سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ بات "فرانس پریس" نیوز ایجنسی نے بتائی۔ میڈیا آفس نے "ایکس" پر بتایا کہ "دبئی میں متعلقہ حکام نے البدع کے علاقے میں ایک خالی گھر میں لگنے والی آگ کے واقعے نمٹ لیا، جو فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے نتیجے میں گرنے والے ٹکرے کے باعث لگی تھی۔ اس گھر کے قریب موجود 4 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں"۔
شارجہ میں ٹیلی کام کمپنی کے دفتر پر حملہ کے آفٹر میتھس
ایک اور اطلاع کے مطابق، جرمن پریس ایجنسی (DPA) کے مطابق اماراتی حکام نے ریاست شارجہ میں الثریا ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی عمارت پر ایرانی ڈرون حملے کے واقعے سے نمٹنے کا اعلان کیا ہے۔ شارجہ حکومت کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا "شارجہ میں متعلقہ حکام نے پیر کی رات الثریا ٹیلی کمیونیکیشن کی انتظامی عمارت کو ایران کی طرف سے آنے والے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کے واقعے کا مقابلہ کیا، اس دوران کوئی جانی نقصان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکی فوج ایران میں زمینی کارروائی کرے گی یا نہیں؟ اربوں روپے کا جوا لگ گیا