ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑے پیمانے پر اضافے کا خدشہ 

Mar 31, 2026 | 15:19:PM
 ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑے پیمانے پر اضافے کا خدشہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)مشرق وسطیٰ میں جنگ کی صورتحال  کے باعث ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑے پیمانے پر اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
 سربراہ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرنےبڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 90 سے 100 روپے مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔
 عرفان کھوکھر سربراہ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ ایل پی جی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ سکتی ہے،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1000 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے،کمرشل سلنڈر 4500 روپے تک بڑھ سکتا ہے۔
عرفان کھوکھرکاکہناہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ سکتا ہے،غریب آدمی کی پہنچ سے بھی گیس دور ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، 16 ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے
بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 238 ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔