عوام کیلئے بری خبر! بجلی فی یونٹ 1.64 روپے اضافے کا امکان

Mar 31, 2026 | 09:32:AM
عوام کیلئے بری خبر! بجلی فی یونٹ 1.64 روپے اضافے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 1.64 روپے اضافے کا امکان ہے، جو منظوری کی صورت میں آئندہ ماہ کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔

نیپرا آج (منگل) سی پی پی اے کی جانب سے فروری کے لیے دی گئی درخواست پر عوامی سماعت کرے گا۔

درخواست میں بتایا گیا کہ فروری میں بجلی کی پیداواری لاگت 8.15 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئی بجلی کی لاگت 8.37 روپے فی یونٹ تھی، پہلے سے طے شدہ ریفرنس لاگت 6.73 روپے فی یونٹ تھی، جس کے فرق کی بنیاد پر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، جس میں کے الیکٹرک (کراچی) سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان رجیم کی عسکریت پسندی اور انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کے استحکام کیلئے بڑا خطرہ بن گیا