افغان طالبان رجیم کی عسکریت پسندی اور انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کے استحکام کیلئے بڑا خطرہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)طالبان رجیم کی عسکریت پسندی اوربھارتی پراکسی کےطور پرشرمناک کردارخطےکی سلامتی کیلئےچیلنج بن گیا۔
بنگلہ دیشی جریدے دی مسلم ٹائمز کے مطابق پاکستان نے چار سالہ سفارتی کوششوں کے بعد افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ہے۔
جریدے کے مطابق طالبان رجیم کے جارحانہ رویے اور عدم تعاون کی وجہ سے قطر اور ترکی کی ثالثی کی کوششیں بے سود رہیں،فتنہ الخوارج کی پشت پناہی اورافغان سرزمین کے استعمال کیوجہ سے پاکستان کوطالبان کیخلاف کارروائی پرمجبورکیا ۔
مسلم ٹائمز کے مطابق علاقائی عدم استحکام کوسمجھنےکیلئےبھارت اسرائیل تعلقات اورافغان طالبان کےپراکسی کردارکاجائزہ لیناہوگا ، افغانستان دہشتگرد گروہوں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ بن چکاجو جنوبی اور وسطی ایشیا میں استحکام کومتاثرکررہاہے
یہ بھی پڑھیں:برطانوی افواج ایران میں امریکاکے زمینی حملےکا حصہ نہیں بنیں گی: وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سےسرحد پارحملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلح گروہوں کیلئےسازگارماحول طویل المدتی علاقائی امن کیلئےخطرہ ہے،پاکستان طویل عرصےسےافغان طالبان کی جانب سےدہشتگردوں کی پشت پناہی کی نشاندہی کررہاجس کی عالمی برادری بھی تائید کررہی ہے۔