ڈالر پھر مہنگا، تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

Mar 31, 2022 | 10:32:AM
ڈالر بلندی ترین سطح
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹربینک میں امریکی ڈالر 86 پیسے مہنگا ہوگیا،ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر 183 روپے سے بھی تجاوزکرگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 183 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر قائم ہے،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 182.64 روپے پر بند ہوا تھا،4 ہفتے سے کم عرصے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔معاشی ماہرین کے مطابق ملک کی موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال پر روپیہ شدید دباو کا شکار ہے،روپے کی تیزی سے بے قدری سے معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیں:اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟اہم خبر جانیے