جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات،عسکری تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصر کےسرکاری دورہ کے دوران قاہرہ میں مصری صدر، وزیر دفاع اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں، ان ملاقاتوں میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مصر کی اعلیٰ قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں میں پاکستان اور مصر کے درمیان عسکری تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔مشترکہ تربیت، مشقوں اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الازہر کے شیخ احمد الطیب سے بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔جنرل ساحر نے انتہاپسندی کے خاتمے میں مذہبی رواداری پر زور دیا۔ان اہم ملاقاتوں میں مصری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی وزارت دفاع آمد پر مصری فوج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کو بلیک میل کرنیوالا ٹک ٹاکر پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار