میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے امتحانی مراکز بڑھانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( زاہد چودھری)حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیےایم ڈی کیٹ امتحان کے مراکز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ کیلئے 4 سے 8 امتحانی سنٹر بڑھائے جائیں گے،یو ایچ ایس نے امتحانی سنٹر بڑھانے کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو استدعا کر دی،یو ایچ ایس کے تحت 13 شہروں کے26 امتحانی مراکز پر امتحان لیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکول کب سے کھلیں گے؟نئے اوقات کارکابھی اعلان ہوگیا
ایم ڈی کیٹ کیلئے رواں سال امتحانی مراکز 30 سے 34 کئے جائیں گے،امیدواروں کیلئے اپنے صوبے میں ہی امتحان دینے کی شرط سے تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔