سکول کب سے کھلیں گے؟نئے اوقات کارکابھی اعلان ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)گرمیوں کی تعطیلات کے بعد لاہور میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 18 اگست سےہوگا۔
15اگست کولاہور بھر میں چہلم اور داتا دربار کے عرس کے باعث چھٹی ہوگی جبکہ16 اور 17 اگست کو سکولوں میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے14 اگست سےتعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کررکھاہے،تاہم14 اگست کوسکول صرف جشن آزادی کی تقریبات کےسلسلےمیں کھلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ خزانہ نے سکولوں کو تین ارب کانان سیلری بجٹ جاری کر دیا
14اگست سےقبل تعلیمی ادارےکسی صورت کھولنےکی اجازت نہیں ہوگی،چھٹیوں کے بعد سکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے 7بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہونگے۔