’’اسکوئیڈ گیم‘‘سٹار کو ہراسانی کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا

Jul 31, 2025 | 13:24:PM
’’اسکوئیڈ گیم‘‘سٹار کو ہراسانی کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیٹ فلیکس کی مقبول ترین سیریز ’’اسکوئیڈ گیم‘‘کے معروف کورین اداکار گونگ یو کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ 
جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یوپر خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں عدالت کی جانب سے بری کر دیاگیا جبکہ عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے الزامات اور اداکار پر ہتک عزت کا کیس کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی۔


جنوبی کوریا کی عدالت نے 29 جولائی کو گونگ یو پر ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی،عدالت کی جانب سے خاتون کوجھوٹے ہراسانی کے الزامات لگا کر اداکار کی ساخت کو نقصان پہنچانے، جھوٹی معلومات پھیلانے اور انفارمیشن نیٹ ورک پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:اروشی روٹیلا کی ایک اورویڈیووائرل،بڑی دعویٰ کردیا
واضح رہے کہ معروف اداکار گونگ یو کیخلاف 40 سالہ خاتون کی جانب سے 2020 اور 2020 میں مختلف مواقع پر سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی پوسٹ کی گئی تھیں۔