خواتین ورکز کے تحفظ بارے قانون سے آگاہی کے ٹریننگ سیشن کا انعقاد

Jul 31, 2025 | 12:57:PM
خواتین ورکز کے تحفظ بارے قانون سے آگاہی کے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ایف پی پی اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام خواتین ورکز کے تحفظ بارے قانون سے آگاہی کا ٹریننگ سیشن  منعقد کروایا گیا۔

پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام (پی ایف پی پی) ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر نے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ  پنجاب سے ملکر، خواتین ورکرز کو کام، ڈیوٹی کے دوران حراسمنٹ سے تحفظ کی بابت قانون  بارے ٹریننگ سیشن کروایا، ٹریننگ سیشن کا انعقاد کمیٹی روم پاپولیشن ویلفیئر آفس لاہور میں ہوا۔

سیشن میں 51 میل فی میل ورکرز آفیشلز حاضر ہوئے جبکہ 40 شرکاء نے پورے پنجاب سے بذریعہ زوم اس سیشن کو اٹینڈ کیا، شرکاء کو ملٹی میڈیا پریزنٹیشن پر ٹرینر عمران جاوید قریشی نے متعلقہ قانون کے چیدہ نکات آسان فہم انداز سے بتانے کیساتھ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن، خاتون محتسب پنجاب، ویمن پروٹیکشن اتھارٹی، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال حکومت پنجاب کے خواتین کے اداروں کے مینڈیٹ اور خواتین کو 24 گھنٹے مدد و راہنمائی کی ہیلپ لائن 1043 بارے بھی معلومات مہیا کی اور شرکاء کے سوالوں کے جواب قانون کی روشنی میں تفصیل سے دیئے۔

مزید پڑھیں:محکمہ خزانہ نے سکولوں کو تین ارب کانان سیلری بجٹ جاری کر دیا

 سیشن کے مہمان خصوصی خالد پرویز ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ، سینئر آفیشلز سلمان رشید، شاہد نصرت، امجد فاروق، ثانیہ مرزا نے بھی ٹریننگ سیشن سے خطاب کیا اور خواتین ورکرز کو ہر طرح کی حراسمنٹ سے فری مائنڈ ڈیوٹی انجام دینے پر زور دیا اور باور کرایا کہ حراسمنٹ کرنیوالے کو اس قانون کے تحت فوری سخت سزا دی جائے گی، 

آخر میں شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے، میزبان ادارے اور شرکاء نے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر عثمان علی خان، پارلیمانی سیکرٹری برائے خواتین امور میڈم سعدیہ تیمور کی صوبہ پنجاب کی خواتین کیلئے خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت خدمات کو سراہا ور مستقبل میں ملکر اس طرح کے انفارمیٹیو سیشن ریگولر بنیادوں پر منعقد کروانے کی اہمیت پر فوکس کیا۔