لکی مروت:کمرے کی چھت گر گئی،3 افرادجاں بحق

Jul 31, 2025 | 12:34:PM
 لکی مروت:کمرے کی چھت گر گئی،3 افرادجاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

قلعہ گراؤنڈ سرائے نورنگ کے قریب رات سے جاری بارش کی وجہ سے خستہ حال کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے تین افراد دب گئے۔

ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے تینوں افراد کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

 مرنے والوں میں 15 سال کا شوکت اللہ ان کی والدہ اور دادی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:مزیدبارشوں کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ