چودھری پرویز الٰہی کا اہم بیان 

Jul 31, 2022 | 00:23:AM
پرویز الٰہی ، بڑا اعلان
کیپشن: پرویز الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی مقامی ہوٹل آمد، چودھری پرویزالٰہی نے نومنتخب ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے واثق قیوم کو بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، اراکین پنجاب اسمبلی کی بڑی تعداد نے عشائیہ میں شرکت کی، اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ میری سیاسی و انتظامی ٹیم ایک خاندان ہے۔ہم نے عام آدمی کی حالت کو مل کر بہتر بنانا ہے۔ہمارے ہر اقدام کا محور عام آدمی ہو گا۔ایسے کام کریں گے جس سے غریب آدمی کو ریلیف مل سکے۔سیاست میں رواداری اوراحترام کے اصولوں پر چلتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے جو کامیابیاں دی ہیں، اس کا تقاضا ہے کہ ہم ایک ہو کر عام آدمی کے لئے دن رات محنت کریں۔نومنتخب ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور سید عباس علی شاہ نے بھی خطاب کیا،سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، اراکین پنجاب اسمبلی کی بڑی تعداد نے عشائیہ میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات ، شوکت ترین کا اہم بیان